راولپنڈی،4کارکنوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارنے اور 3کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث 9ملزمان گواہ منحرف ہونے پر بری

منگل 25 نومبر 2014 22:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2013ء کے انتخابات کے موقع پر دولتالہ کے سرکاری سکول کے باہر ہونے والے جھگڑے کے دوران مسلم لیگ(ن) کے 4کارکنوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارنے اور 3کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث 9ملزمان کو گواہوں کے منحرف ہونے پر بری کر دیا جبکہ دو اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، ملزمان وحید احمد، ساجد، زاہد، جہانگیر، شاہد، کامران، سعید، عامر، بلال، عثمان اور حسن صدیق پر الزام ہے کہ انہوں نے 2013ء کے عام انتخابات کے موقع پر سرکاری سکول کے باہر پولنگ کے دوران فائرنگ کردی فائرنگ سے مسلم لیگ(ن) کے کارکنحاجی دوست محمد، حنیف، محمد عاطف اور محمد سلیم موقع پر جاں بحق اور محمد شکیل ، محمد اشفاق، انتظار حسین زخمی ہو گئے تھے ملزمان کے خلاف تھانہ جاتلی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کیں، گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران مقدمہ میں گواہی دینے کے پابند گواہوں کے منحرف ہونے پر ملزمان کو بری کر دیا جبکہ مقدمہ میں دوملزم محمد عثمان اور حسن صدیق اشتہاری تھے جن کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :