راولپنڈی ،وزیر اعلی شہبا ز شر یف کی جا نب سے تاجروں کے مسا ئل کے حل کیلئے حمزہ شہباز کی زیر قیادت کمیٹی کی تشکیل کے بعد آر سی سی آئی کا آل پاکستان مرکزی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس منسو خ

منگل 25 نومبر 2014 22:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) وزیر اعلی پنجا ب میا ں شہبا ز شر یف کی جا نب سے تاجروں کے مسا ئل کے حل کیلئے حمزہ شہباز کی زیر قیادت کمیٹی کی تشکیل کے بعد راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آل پاکستان مرکزی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے آج (بدھ)کو ہونے والے مشترکہ اجلاس کو منسو خ کر دیا ہے یہ اجلاس راولپنڈ ی میں طلب کیا گیا تھا کمیٹی لاہور میں آل پاکستان چیمبرز صدور اور آل پاکستان مرکزی انجمن تاجران کے نمائدوں سے ملاقات کرے گی تا کہ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکے ، کمیٹی میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، ارکان پارلیمنٹ ،ملک پرویز، میاں عبد المنان ، رانا ثنااللہ اور دیگر ارکان شامل ہیں صدر راولپنڈی چیمبر سید اسد مشہدی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی اپیل پر اجلاس کو ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری برادری پُر امید ہے کہ اس پلیٹ فارم سے حکومت کاروباری برادری کے مطالبات کو تسلیم کرلے گی ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں تمام ملک کی کاروباری برادری کا موقف ایک ہی ہے جس سے کم پر بات نہیں ہو گی ، حکومتی پالیسیوں سے کاروباری سر گرمیاں پہلے ہی مشکلات کا شکا رہیں اور خا ص طور پر چھوٹے تاجر کیلئے کاروبار کرنا مشکل ہو گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف معاملہ فہم انسان ہیں اور کاروباری برادری بھر پور طریقے سے اپنا موقف ان تک پہنچائے گی ،پُر امید ہیں کہ حکومت سنجیدگی سے ہمارے مطالبات کو سنے گی ۔

(جاری ہے)

اسد مشہدی نے کہا کہ کاروباری برادری نے کبھی بھی خواہ مخواہ یا حکومت کو تنگ کرنے کے لئے احتجاج کا راستہ نہیں اپنانا بلکہ اپنے جائز اور قانونی حقوق کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائے گی ۔

متعلقہ عنوان :