ایڈمنسٹریٹر کراچی، تمام اضلاع کے ایڈمنسٹرٹرز، میونسپل کمشنرز اور ایم ڈی واٹر بورڈ کو ترقیاتی کاموں کو اپنے وقت مقررہ پر مکمل کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں،شرجیل انعام میمن

منگل 25 نومبر 2014 22:17

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے ایڈمنسٹریٹر کراچی، تمام اضلاع کے ایڈمنسٹرٹرز، میونسپل کمشنرز اور ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ترقیاتی کاموں کو اپنے وقت مقررہ پر مکمل کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ شہر یوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج کے نظام کی درستگی اور غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ و کنکشنز کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا جائے۔

ملیر فلائی اوورز سمیت کے ایم سی کے دیگر ترقیاتی کاموں پر دن رات کام کو یقینی بنایا جائے جبکہ شہر میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر مسائل کو ترجیعی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے منگل کو اپنے دفتر میں ایڈمنسٹریٹر کراچی رؤف اختر فاروقی اور تمام اضلاع کے ایڈمنسٹریٹرز و میونسپل کمشنرز اور ایم ڈٰ واٹر بورڈ قطب الدین شیخ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے ایڈمنسٹریٹرز کراچی و دیگر ضلعی ایڈمنسٹریٹرز اور متعلقہ افسران نے ملاقات میں شہر میں جاری ترقیاتی کاموں پر مکمل بریفنگ دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو ملیر 15 پر بننے والی دو پلز کے کاموں سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کے تاحال تک کئے گئے کام سے آگاہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہدایات دی کہ تمام ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ یہ ترقیاتی کام اپنے وقت مقررہ پر مکمل ہوجائیں۔

انہو ں نے کہا کہ جن ترقیاتی کاموں میں کسی مسائل کے باعث تاخیر ہوئی ہے، ان پر دن رات کام کو جاری رکھا جائے۔ صوبائی وزیر نے شہر میں صفائی ستھرائی کی ملنے والی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام ڈسٹرکٹ کے ایڈمنسٹریٹرز اور میونسپل کمشنرز کو متنبہ کیا کہ اس سلسلے میں اب کسی بھی کوتاہی کو وہ برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے اگر کسی بھی حصے سے اس حوالے سے کوئی شکایات موصول ہوئی تو اس کی ذمہ داری متعلقہ ڈسٹرکٹ کے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر پر عائد ہوگی اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہدایات دی کہ وہ تمام ڈسٹرکٹ میں فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیں اورتمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں دہابیجی سے پانی کی فراہمی کے حوالے سے صوبائی وزیر نے مکمل تفصیلات طلب کی اور اس حوالے سے کے الیکٹرک کی جانب سے وہاں کی جانے والی لوڈشیڈنگ پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دہابیجی سے شہر کو 550 ملین گیلن پانی کی فراہمی کے حوالے سے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور اس سلسلے میں کے الیکٹرک کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کرکے انہیں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے شہر میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ کے خلاف جاری مہم اور کئی مقامات پر غیر قانونی کنکشنز کے خلاف جاری مہم سے بھی آگاہی حاصل کی اور ہدایات دی کہ اس مہم کو مزید تیز کیا جائے اورجو بھی واٹر ہائیڈرینٹ کو مسمار کرنے کے بعد اگر وہ دوبارہ تعمیر ہو تو ان کے خلاف نہ صرف ایف آئی آر کا اندراج کرایا جائے بلکہ ان ہائیڈرینٹ کے خلاف آپریشن میں میڈیا کو بھی ساتھ لیا جائے تاکہ حقائق عوام سے سامنے آسکیں، انہوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو یہ بھی ہدایات جاری کی کہ شہر میں سیوریج کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور اس سلسلے میں تمام چیف انجنئیرز اور متعلقہ افسران کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے انہیں ایک ہفتہ کے اندر اندر سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کے احکامات کاری کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے

متعلقہ عنوان :