سالانہ 10لاکھ ٹیکس اداکرتاہوں ،کوئی شوگرمل نہیں ،2تھیں فروخت کردیں،چوہدری پرویزالٰہی

منگل 25 نومبر 2014 22:14

سالانہ 10لاکھ ٹیکس اداکرتاہوں ،کوئی شوگرمل نہیں ،2تھیں فروخت کردیں،چوہدری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء)مسلم لیگ ق کے رہنماچوہدری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ سالانہ 10لاکھ ٹیکس اداکرتاہوں ،کوئی شوگرمل نہیں ،2تھیں فروخت کردیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے مخالفین پرانے اعدادوشمارلئے پھرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

شریف برادران نے اتفاق فاوٴنڈری کے لئے قرضہ لیااورواپس 9ارب روپے کاقرضہ نہیں کیا،قرضے کی معافی کیلئے شریف برادران نے درخواستیں دی ہیں ،میری کوئی شوگرمل نہیں ہے ،دوتھیں فروخت کردیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف دونوں 302کے ملزم ہیں ،14افرادکوقتل کیاہے ۔شریف برادران کے خلاف ایف آئی آرہے لیکن قانون حرکت میں نہیں آرہا۔