کوئٹہ،بلوچستان پروفیسرزاینڈلیکچرزایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں حکومتی ٹیم سے مذاکرات

منگل 25 نومبر 2014 22:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) بلوچستان پروفیسرزاینڈلیکچرزایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے گزشتہ ملاقات کے تسلسل میںآ ج وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی قیادت میں حکومتی ٹیم سے مذاکرات کئے بی پی ایل اے کے وفد میں مرکزی صدر پروفیسر جاوید احمد بلوچ، جنرل سیکرٹری پروفیسرمحمدیوسف بلوچ اورسینئرنائب صدرپروفیسرسیدجمیل آغا شامل تھے حکومتی مذاکراتی ٹیم میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ سیکرٹری ہائراینڈٹیکنیکل ایجوکیشن غلام محمدصابر،فنانس سیکرٹری مشتاق احمدرئیسانی،وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری محمدنعیم لہڑی اوردیگرشامل تھے بی پی ایل اے کے وفد نے کالج اساتذہ کودرپیش مسائل اورتنظیم کے چارٹرآف ڈیمانڈکوموثرانداز میں پیش کیامذاکرات کے نتیجے میں ایم فل اورپی ایچ ڈی الاؤنس میں اضافے اوراضافی کلاسز کے رینویشن میں اضافے کی منظوری دے دی گئی سروسزرولز 2006ء میں ترامیم پرآمادگی ظاہرکی اس ھوالے سے جلد ایک میٹنگ منعقد کی جائے گی جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان اورسیکرٹری ایس اینڈجی اے ڈی بھی شرکت کرینگے آخرمیں بی پی ایل اے کی مذاکراتی ٹیم نے وزیراعلیٰ بلوچستان اورحکومتی مذاکراتی کاشکریہ اداکیا۔