گوجرانوالہ،سنٹرل جیل اور ڈی سی او آفس میں جیمرز باعث باہمی رابطہ کا فقدان،

افسران‘ملازمین اور سائلین کو پریشانی کا سامنا‘جیمرز فوری ختم کرنیکا مطالبہ

منگل 25 نومبر 2014 22:01

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) سنٹرل جیل اور ڈی سی او آفس میں جیمرز لگنے کے باعث باہمی رابطہ کا فقدان‘افسران‘ملازمین اور سائلین کو پریشان کا سامنا‘جیمرز فوری ختم کرنیکا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈی سی او آفس میں موبائل سگنل ختم کرنے کے لیے جیمرز لگا ہو اہے جس کی وجہ سے ڈی سی او آفس جو کہ ضلع کچہری میں واقع ہے وکلاء سائلین افسران اور ملازمین کو ایمرجنسی کی صورت میں بھی رابطہ نہ ہوتا ہے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے کچہری میں کام کی غرض سے آنیوالے شہریوں کو بھی شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ آفس میں موجود ہونے کے باوجود افسران اور ملازمین کے نمبرز بند ملتے ہیں جسکی وجہ سے بھی سائلین کو دشواری کا سامنا ہے۔

جیمرز کو ہٹانے کے لیے متعدد بار ڈی سی او عظمت محمود کے علم میں بات لائی گئی ہیں لیکن وہ اس سلسلے میں کوئی اقدام نہ اٹھا رہے ہیں شہریوں وکلاء کی بڑی تعداد نے کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ سے اسکا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے انکا کہنا ہے کہ جیمرز کے باعث ضلع کچہری میں آنیوالے تمام شہریوں اور ضرورت مندوں کو دشواری کا سامنا ہے اسے فوری یہاں سے ہٹایا جائے اور سیکورٹی کے لیے کوئی اور طریقہ رائج کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :