سارک کو ایک فعال علاقائی تنظیم بننے کیلئے عوامی امنگوں کا ترجمان ہونا چاہیے، سرتاج عزیز،

رکن ممالک خطے کے لئے تعاون پر مبنی حکمت عملی تشکیل دیں، مشیر خارجہ کا وزارتی اجلاس سے خطاب

منگل 25 نومبر 2014 22:01

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سارک کو ایک فعال علاقائی تنظیم بننے کیلئے اپنے عوام کی امنگوں کا ترجمان ہونا چاہیے، سارک کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تنظیم کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ خطے کے لئے تعاون پر مبنی حکمت عملی تشکیل دیں۔

(جاری ہے)

وزارتی کونسل نے سارک کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور رواں ماہ کی 23 اور 24 تاریخ کو ہونے والی قائمہ کمیٹی کی سفارشات پر تبادلہ خیال کیا۔کونسل نے سارک کے طریقہ کار کوموثر بنانے کے لئے فیصلے بھی کیے۔کونسل نے سربراہ کانفرنس میں غور کے لئے سفارشات تیار کیں اوررہنماؤں کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے کو حتمی شکل دی۔

متعلقہ عنوان :