میری زندگی پر فلم بنے توخواہش ہے کہ سلمان خان شعیب ملک بن جائیں، ثانیہ مرزا

منگل 25 نومبر 2014 22:00

میری زندگی پر فلم بنے توخواہش ہے کہ سلمان خان شعیب ملک بن جائیں، ثانیہ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اگر کبھی میری زندگی پر کوئی فلم بنائی جائے تو میری خواہش ہوگی کہ اس میں سلمان خان شعیب ملک کا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا فلم پرڈیوسرز کی جانب سے اپنی زندگی پر فلم بنانے کی پیشکش مسترد کرچکی ہیں تاہم ساتھ ہی انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا ہے کہ جب بھی کبھی ان کی زندگی پر فلم بنائی جائے تو اس میں ان کے شوہر شعیب ملک کا کردار سلمان خان جب کہ وہ اپنے کردار میں دپیکا پڈوکون کو دیکھنا پسند کریں گی۔

اس سے قبل نیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ثانیہ کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتی کہ میری زندگی پر کوئی فلم بنے کیوں کہ میں اپنی نجی زندگی کو کسی دوسرے کے ساتھ شیئر نہیں کرنا چاہتی کہ وہ میرے اوپر فلم بنائیں تاہم مستقبل میں یہ فیصلہ تبدیل بھی ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :