وزیر داخلہ کا اسلام آباد کی سڑکوں سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم

منگل 25 نومبر 2014 21:59

وزیر داخلہ کا اسلام آباد کی سڑکوں سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر۔2014ء)وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اسلام آباد کی مختلف سڑکوں پر کنٹنیرز لگانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کنٹینرز فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پولیس کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی مختلف سٹرکوں پر کنٹنیرز لگانے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کنٹینرز فوری طور پر ہٹانے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی ہے۔ چودھری نثار نے کہا ہے کہ کنٹینر کی ضرورت ہو بھی تو کنٹینر سڑک کے ایک طرف رکھے جائیں۔ عام شہریوں کے لئے مشکلات پیدا نہ کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت سے پہلے راستوں کو بلاک اور آمدورفت میں رکاوٹ ڈالنا نامناسب ہے۔