سندھ ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی ایڈمن کو ہٹانے کا آئی جی سندھ کا حکم نامہ معطل کردیا

منگل 25 نومبر 2014 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) سندھ ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی ایڈمن کو ہٹانے کا آئی جی سندھ کا حکم نامہ معطل کردیا۔ آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایڈمن سرور جمالی کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کئے تھے جنہیں غلام سرور جمالی نے ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ صوبے میں آئی جی سندھ ڈی آئی جی کو عہدے سے ہٹانے کے مجاز نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد آئی جی سندھ کا حکم نامہ معطل کردیا۔

متعلقہ عنوان :