Live Updates

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جہانگیر ترین نے 30 نومبر کے جلسے سے پہلے تحریک انصاف کے چیئرمین‘ اراکین پارلیمنٹ و دیگر کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کو روکنے کیلئے آئینی درخواست دائر کردی ،

عدالت عالیہ سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نوٹیفکیشن کو موخر کر نے کی استدعاء

منگل 25 نومبر 2014 21:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی جانب سے 30 نومبر کے جلسے سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین‘ اراکین پارلیمنٹ و دیگر مرکزی قیادت اور کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کو روکنے کے حوالے سے آئینی درخواست دائر کردی ‘عدالت عالیہ سے استدعاء کی گئی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نوٹیفکیشن کو بھی موخر کیا جائے۔

منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے یہ درخواست منگل کے روز ایڈووکیٹ فرخ ڈال اور ملک وقاص کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی۔ عدالت سے استدعاء کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی 30 نومبر کو اپنا آئینی و جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے جلسہ کررہی ہے جبکہ پولیس کی پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور کارکنوں کو گرفتار کررہی ہے۔

(جاری ہے)

پورے اسلام آباد میں کنٹینر لگاکر تمام راستوں کو بند کیا جارہا ہے لہٰذا عدالت سے استدعاء ہے کہ پولیس کو پی ٹی آئی کے راہنماوٴں و کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں سے روکنے کیلئے احکامات جاری کئے جائیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف نے آزادی مارچ کے دوران اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کے نوٹیفکیشن کو بھی چیلنج کیا ہوا ہے جوکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ابھی تک زیر سماعت ہے۔…

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات