Live Updates

انصاف کا درس دینے والے عمران خان خیبر پختونخواہ سے انصاف کرنا بھول گئے ‘ عمران خان جھوٹ کی فصیلوں میں قید ہیں،

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا عمران خان کے خطاب پرردعمل

منگل 25 نومبر 2014 21:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ انصاف کا درس دینے والے عمران خان خیبر پختونخواہ سے انصاف کرنا بھول گئے ہیں‘ عمران خان جھوٹ کی فصیلوں میں قید ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کوعمران خان کے خطاب پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان آزادی کی باتیں کرتے ہیں جبکہ خود جھوٹ کی فصیلوں میں قید ہیں اور انصاف کا درس دیتے ہیں۔ خیبر پختونخواہ سے انصاف کرنا بھول گئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دوسروں کو ناجائز دولت کا طعنہ دیتے تھے اب جہانگیر خان کی بدعنوانی پر کیوں خاموش ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات