شدیدعلالت کے باوجود ڈاکٹر طاہر القادری کاعوام کے حقوق کی جنگ لڑنا قابل تحسین ہے،

تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے ناظم سعید راجہ کا کارکنوں سے خطاب

منگل 25 نومبر 2014 21:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے ناظم سعید راجہ نے کہا کہ شدیدعلالت کے باوجود ڈاکٹر طاہر القادری کاعوام کے حقوق کی جنگ لڑنا قابل تحسین ہے۔پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی جدوجہد سے مقتدر بدعنوان طبقات کے خلاف دن بدن عوامی شعور بیدارہو رہا ہے ۔حکمران اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی بجائے گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ پر احتجاج کرنے والے عوام پر مقدمے قائم کر رہے ہیں۔

تھانہ کچہری کی سیاست موجودہ حکمرانوں کا طرہ امتیاز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزپنڈورہ میں پاکستان عوامی تحریک کے راہنماء امجد عباسی کی رہائش گاہ پر مقامی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سعید راجہ نے کہا کہ حکومتی ترجمان قومی مسائل پر بات کرنے کی بجائے عوام کو فضول بحثوں میں الجھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اندازے کے مطابق ساٹھ لاکھ مقدمات فیصلوں کے منتظر ہیں ، نبٹنے کیلئے سینکڑوں مزید عدالتیں اور جج درکار ہیں جس کیلئے مطلوبہ وسائل اعلیٰ عدلیہ کو میسر نہیں جبکہ حکومت اربوں کے قرضے لے کر غیر پیداواری منصوبوں پر خرچ کر رہی ہے۔

انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ اس ملک میں رائج استحصالی نطام کے خاتمے کیلئے ہمیں کروڑوں عوام کی حمایت درکار ہے ۔ دھرنے کے ذریعے ہر گھر میں ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام پہنچ چکاہے اب کارکنوں کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں ایک ایک فرد تک پہنچ کر اسے پاکستان عوامی تحریک کا سرگرم رکن بنائیں۔

متعلقہ عنوان :