آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی سی بی اے یونین کے جنرل سیکرٹری اقلیم خان نجکاری کے مضمرات کے عنوان سے چائنا میں ہونی والی کانفرنس میں شرکت کیلئے چائنا روانہ

منگل 25 نومبر 2014 21:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) کی سی بی اے یونین کے جنرل سیکرٹری محمد اقلیم خان نے نجکاری کے مضمرات کے عنوان سے چائنا میں ہونی والی کانفرنس میں شرکت کے لئے آج مورخہ 25 نومبر کو چائنا روانہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

روانگی سے قبل او جی ڈی سی ایل کی یونین کے عہدیداران اور ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کی نجکاری سے اوجی ڈی سی ایل ، ملکی معیشت اور توانائی کے شعبے پر مرتب ہونے والے منفی اثرات سے دوسرے لیڈروں اور شرکاء کو آگاہ کریں گے اور نجکاری روکنے کے لئے کانفرنس کے مندوبین سے مشترکہ لائحہ عمل اخیتار کرنے پر زور دیں گے ۔

اس موقع پر انہوں نے ظہور اعوان کی او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کی خلاف جنیوا میں دیگر انٹرنیشنل لیبر تنظیموں کے سامنے آواز اٹھانے پر ر ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور لیبر تنظیموں کے حقوق کے لیے کی جانی والی انکی کاوشوں اور خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :