Live Updates

خودغرض آدمی نواز شریف اور زرداری تو بن سکتا ہے مگر بڑا آدمی نہیں‘ حکومت بھیک اور قرضوں کیلئے ڈرون کی اجازت دیتی ہے‘ کوئی انسانی ایمانداری کے بغیر بڑا آدمی نہیں بن سکتا‘ حکومت نے مجھے اشتہاری قرار دیا ، یہ کسی کو بھی مجرم بناسکتی ہے‘ محکوم قوم آزاد خارجہ پالیسی نہیں بناسکتی‘ آزادی رضاکار اپنی طاقت کو کم نہ سمجھیں،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا آزادی رضاکاروں سے خطاب

منگل 25 نومبر 2014 21:28

خودغرض آدمی نواز شریف اور زرداری تو بن سکتا ہے مگر بڑا آدمی نہیں‘ حکومت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خودغرض آدمی نواز شریف اور زرداری تو بن سکتا ہے مگر بڑا آدمی نہیں‘ حکومت بھیک اور قرضوں کی وجہ سے ڈرون کی اجازت دیتی ہے‘ کوئی بھی انسانی ایمانداری کے بغیر بڑا آدمی نہیں بن سکتا‘ حکومت نے مجھے اشتہاری قرار دیا یہ کسی کو بھی مجرم بناسکتی ہے‘ محکوم قوم آزاد خارجہ پالیسی نہیں بناسکتی‘ آزادی رضاکار اپنی طاقت کو کم نہ سمجھیں۔

وہ منگل کو آزادی رضاکاروں کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا نظریہ انقلاب لانا ہے ہجوم نہیں۔ ہم جیت چکے ہیں تبدیلی آگئی ہے‘ اب مفادات والے جنون کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ عمران خان نے کہا کہ خدا کی طاقت سے انسان سب کچھ کرسکتا ہے لیکن انصاف کرنے کی طاقت ہونی چاہئے کیونکہ اگر آپ انصاف کریں گے تو آپ کا دشمن بھی آپ کے بارے میں سچ بولے گا اور اگر خودغرض بنیں گے تو آپ کی عزت نہیں ہوگی پھر آپ نواز شریف اور زرداری ہی بن سکتے ہیں عظیم آدمی نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادی رضاکار اپنی طاقت کو کم نہ سمجھیں کیونکہ اقبال کا شاہین کبھی گھٹنے نہیں ٹیک سکتا۔ عمران خان نے کہا کہ محکوم قوم کبھی بھی آزاد خارجہ پالیسی نہیں بناسکتی۔ موجودہ حکومت نے بھیک اور قرضوں کی وجہ سے ڈرون حملے کرنے کی اجازت دے رکھی ہے اسلئے امریکہ ڈرون حملے کرتا ہے جس پر حکمران صرف مذمت کرتے ہیں انہیں روکتے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مجھے بھی اشتہاری قرار دے دیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کسی بھی بے قصور آدمی کو مجرم بناسکتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات