قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس (کل) سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت ہوگا

منگل 25 نومبر 2014 21:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس (کل) بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قومی اسمبلی کے 16 ویں اجلاس کا ایجنڈا اور دورانیہ طے کیا جائے‘ اجلاس میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے چیف وہیپ و وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب‘ وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر‘ پیپلزپارٹی کے نوید قمر‘ اے این پی کے غلام احمد بلور‘ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ‘ جے یوآئی (ف) کے عبدالغفور حیدری و دیگر سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر شرکت کریں گے۔

اجلاس میں ایوان کی کارروائی کا ایجنڈا طے کیا جائے گا جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا جائے گا کہ اجلاس کتنے دن تک جاری رہے گا۔؟

متعلقہ عنوان :