صدر مملکت نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر کا استعفیٰ منظور کرلیا

منگل 25 نومبر 2014 21:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

(جاری ہے)

زاہد حامد نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کے مقدمہ کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے انہیں مقدمہ میں ملوث قرار دئیے جانے پر وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ کابینہ ڈویژن کی طرف سے زاہد حامد کے استعفے کی سمری وزیراعظم کی ہدایت پر منظوری کیلئے صدر مملکت کو بھجوائی گئی تھی۔ صدر مملکت نے منگل کو باقاعدہ طور پر زاہد حامد کے استعفے کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :