سپیشل سیکرٹری کی پوسٹ ختم کرنے کا فیصلہ ، جسٹس (ر) سردار محمد رضا سیکرٹری قانون مقرر

منگل 25 نومبر 2014 21:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) وزارت قانون و انصاف کے سپیشل سیکرٹری جسٹس (ر) سردار محمد رضا کو سیکرٹری قانون مقرر کر دیاگیا ہے اور سپیشل سیکرٹری کی پوسٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے پارلیمانی امور کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اللہ خان کو سیکرٹری قانون مقرر کر نے کے لئے سیکرٹری قانون کے عہدے پر فائز جسٹس (ر) سردار محمد رضا کو وزارت میں سپیشل سیکرٹری کا عہدہ تخلیق کرکے انہیں سپیشل سیکرٹری بنا دیا گیا تھا تاہم بیرسٹر ظفر اللہ کے اٹارنی جنرل سلمان بٹ سے اختلافات کے بعد سیکرٹری قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا اور انہیں وزیر اعظم کا خصوصی معاون مقرر کر دیاگیا تھا۔

اب دوبارہ جسٹس (ر) سردار محمد رضا کو سیکرٹری قانون مقرر کر دیا گیا ہے۔ جسٹس (ر) سردار محمد رضا قانون کے شعبے میں وسیع تجربے کے حامل ہیں اس لئے انہیں سیکرٹری قانون کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔