سینیٹر سردار ذوالفقار کھوسہ کاحامد ناصرچٹھہ ‘ اعجا زالحق‘ دوست محمد کھوسہ کا شیخ رشید احمد سے ٹیلی فونک رابطہ ،

مسلم لیگی دھڑوں کے اتحاد اور آئندہ کی سیاسی حکمت بارے مشاورت ، جلد باقاعدہ ملاقاتوں کے آغاز کا امکان‘ذرائع

منگل 25 نومبر 2014 21:23

سینیٹر سردار ذوالفقار کھوسہ کاحامد ناصرچٹھہ ‘ اعجا زالحق‘ دوست محمد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) مسلم لیگ (ن) کے ناراض سینیٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کا مسلم لیگی لیڈر حامد ناصرچٹھہ ‘مسلم لیگ ضیاء کے سر براہ اعجا زالحق جبکہ سابق وزیرا علیٰ سردار دوست محمد کھوسہ کا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے ٹیلی فونک رابطہ ‘مسلم لیگی دھڑوں کے اتحاد اور آئندہ کی سیاسی حکمت کے حوالے سے مشاورت کی گئی جلد باقاعدہ ملاقاتوں کا بھی آغاز ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض سینیٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ اور انکے صاحبزادے نے (ن) لیگ سے ناراض اور سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا جس میں آئندہ کہ حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی جا رہی ہے اور اسی سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے ناراض سینیٹرسینیٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کا مسلم لیگی لیڈر حامد ناصرچٹھہ ‘مسلم لیگ ضیاء کے سر براہ اعجا زالحق جبکہ سابق وزیرا علیٰ سردار دوست محمد کھوسہ کا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان کو اپنی سیاسی حکمت کے حوالے سے آگاہ کیا ہے اور امکان ہے کہ بہت جلد لاہور میں حکو مت سے ناراض لیگی دھڑوں کا اجلاس اور ملاقاتیں بھی ہونگیں جن آئندہ کے معاملات کو حتمی شکل دی جائیگی ۔