ٹھٹھہ، اونٹوں میں پر اسرار بیما ری ، انسان متا ثر ہو نے لگے

منگل 25 نومبر 2014 21:23

ٹھٹھہ، اونٹوں میں پر اسرار بیما ری ، انسان متا ثر ہو نے لگے

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء)ٹھٹھہ میں اونٹوں میں پر اسرار بیما ری کے بعدمویشیوں میں بفیلو پاکس بیماری پھلنے لگی ،بیما ری سے انسان بھی متا ثر ہو نے لگے۔ تفصیلات کے مطا بق ٹھٹھہ کے سا حلی علا قوں میں اونٹو ں میں کیمل پاکس وائرس پھلنے کی تصدیق کے بعد ٹھٹھہ ضلع میں مویشیوں اور انسا نو ں میں ایک نئی قسم کی پر اسرار بیما ری پھلنی شروع ہو گئی ۔

(جاری ہے)

گھا رو کے قریب گو ٹھ احمد تھیم کے مو یشیوں میں پانی وا لے دانے نکلنے شروع ہو گئے ․جو آہستہ آہستہ چل کر زخموں میں تبدیل ہو تے جا رہے ہیں ․اور بفیلو پاکس بیماری میں اب تک 20سے زیا دہ مو یشیں اور پانچ افراد مبتلا ہو چکے ہے ․متا ثر لو گو ں کا کہنا ہے کہ مویشیوں کے تھنوں پر دا نے آنا شروع ہو گئے ہیں اور مویشیوں سے جو دودہ نکلتا ہے اس کے استعمال سے انسان بھی متا ثر ہو نے لگے ہیں ․اس حوا لے سے ڈپٹی ڈائریکٹر لا ئیو اسٹا ک صلا ح الدین نے بتا یا ہے کہ مذ کو رہ بیما ری بفیلو پا کس بیما ری سے مشھا بت رکھتی ہے ․ہم نے اس بیما ری کے نمو نے لیبا رٹری ٹیسٹ کیلئے لئے ہیں جن کی رپورٹ آنے کے بعد ویکسین مہم چلا ئی جا ئے گی ۔