کوئٹہ،اضافی کرایہ لینے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی

منگل 25 نومبر 2014 21:16

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ،ایکسائز اینڈ ریونیوجعفرخان مندوخیل کی ہدایت پر سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان عبدالخالق مندوخیل کی سربراہی میں اضافی کرایہ لینے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ اما ن اللہ پانیزئی ،ڈی ایس پی ٹریفک عبدالرزاق شاہوانی ،موٹروہیکل ایگزامینر غوث بخش کرد ،ڈی ایس پی سریاب شفقت جنجوعہ اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔

اضافی کرایوں کی چانچ پٹرتال کے دوران اضافی کرایہ لینے،کاغذات اورپرمٹ نہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14گاڑیوں کا چالان کرتے ہوئے3گاڑیوں کے ڈرئیواروں سے مسافروں کے اضافی کرایہ بھی واپس کروائے ، ایک گاڑی کو تھانے میں بند جبکہ 2گاڑیوں کو وارننگ جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے جس کے بعد اضافی کرایہ لینے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔

اس سلسلے میں تما م ٹرانسپورٹرز عوام کی سہولت کے لئے دس فیصد کم کرایہ لیں۔انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اضافی کرایہ لینے کا جواز نہیں بنتا اس سلسلے میں اضافی کرایہ لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز روزانہ کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تما م گاڑی مالکان اپنے پرمٹ اور کاغذات پاس رکھیں جبکہ مسافروں سے اپنا رویہ بہتر کرتے ہوئے چھتوں پر بیٹھانے اور اوورلوڈنگ سے گریز کریں ۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں ٹرانسپورٹ کی حالت بہتر بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ اضافی کرایہ لینے والوں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔