آفت زدہ قراردیئے جانے کے باوجودامدادنہیں ملی،متاثرین آزادکشمیر،

حالیہ بارشوں کی وجہ سے حکومت نے علاقے کوآفت زدہ قراردیامگرپٹواریوں نے ملی بھگت کرکے ہمیں محروم کردیا،رہائشی یونین کونسل چرون

منگل 25 نومبر 2014 21:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء)آزادکشمیرکی تحصیل ممتازآباد کی یونین کونسل چرون کے رہائشیوں نے وزیراعظم آزادکشمیر سے کہا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے حکومت کی طرف سے ہمارے علاقے کو آفت ذدہ قرار دے دیا گیا تھامگر دوران سروے پٹواریوں نے ملی بھگت سے ا’ن لوگوں کے نام ڈال دئیے جن کا کوئی نقصان نہیں ہواہم نے کئی بار درخواستیں دیں اورڈی جی حویلی کہوٹہ کے چکر لگائے مگر تاحال انصاف نہیں مل سکا،اپیل میں محمد عزیزنے کہاکہ آج مجبور ہو کر آپ کے در پر دستک دے رہے ہیں خداکے لیے ہمیں انصاف مہیاکریں اورجن لوگوں کا حقیقت میں نقصان ھو اہے،انکی مالی امداد کی جائے،انہوں نے اپیل کی کہ اِس علاقہ کا دوبارہ سروے کیا جائے اور حق داروں کو ان کا حق دلوایا جائے۔