دھرنے والے ہنگامہ آرائی ، فساد کرنا چاہتے ہیں نعرے لگانے اور سنہری خواب دکھانے سے نظام تبدیل نہیں ہو سکتا ،مولانا فضل الرحمن

منگل 25 نومبر 2014 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دھرنے والے ہنگامہ آرائی ، فساد کرنا چاہتے ہیں  نعرے لگانے اور سنہری خواب دکھانے سے نظام تبدیل نہیں ہو سکتا ملک کوعدم استحکام کاشکارکرنیکی سازشیں عروج پرہیں مقابلے کیلئے سب کواپناکرداراداکرناہوگا۔ منگل اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارٹی کی مجلس شوریٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں غربت کے خاتمے اور اسلامی نفاذ کیلئے تحریک کا آغاز کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ نعرے لگانے اور سنہری خواب دکھانے سے نظام تبدیل نہیں ہو سکتا دھرنوں کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اب دھرنے والے ہنگامہ آرائی ، فساد کرنا چاہتے ہیں  دھرنے کی سیاست کو کچھ نہیں سمجھتے  ملک میں کوئی بحران نہیں ہے سارک کانفرنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں گئے اور بہتر تعلقات کی بنیاد رکھی لیکن بھارتی رویہ فرقہ ورانہ ہے ۔

(جاری ہے)

مولانا نے مطالبہ کیا کہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں سودی نظام کے حوالے سے دائر کی گئی نظرِثانی کی اپیل واپس لے کر ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کا وعدہ پورا کیا جائے۔ مولانا فصل الرحمن نے کہاکہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف جے یوآئی نے آوازبلند کی،جے یوآئی (ف)کا منشورعوام تک پہنچانا چاہتے ہیں،کارکن جے یوآئی(ف)کے منشورکوفروغ دینے کیلئے کوششیں تیز کریں مولانافضل الرحمن نے کہا کہ ملک کوعدم استحکام کاشکارکرنیکی سازشیں عروج پرہیں،ان کے مقابلے کیلئے سب کواپناکرداراداکرناہوگا۔

متعلقہ عنوان :