سارک سمٹ میں نوازشریف سمیت تمام رہنماؤں سے ملاقات کی امید ہے،بھارتی وزیراعظم

منگل 25 نومبر 2014 21:08

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر امودی نے کہاہے کہ میں امید کرتا ہوں کہ سارک سمٹ کے موقع پر میری دوسرے جنوبی ایشیائی سربراہان مملکت و حکومت کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتوں میں تبادلہ خیال ہو سکے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے منگل کو جاری ایک مختصربیان میں کہاکہ سارک سمٹ کے دوران وہ امید کرتے ہیں کہ شرکاء سے الگ الگ اورمشرکہ ملاقاتیں کریں گے جس دوران باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کے علاوہ کئی دیگر اہم امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :