شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی کارروائی بیس دہشتگرد مارے گئے ،

آپریشن ضرب عضب کے دوران اب تک مارے جانیوالے شدت پسندوں کی تعداد بارہ سو تک پہنچ گئی

منگل 25 نومبر 2014 21:06

میران شاہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں نے کامیاب کارروائی کی جس میں بیس دہشت گردوں ہلاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں پر ایک اور وار ،حملوں نے ملک دشمن عناصر کا جینا محال کردیا ،سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں منگل کو بھی جاری رہیں۔دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا، آئی ایس پی آر کے مطابق جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی کی جس میں بیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا،آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران اب تک مارے جانیوالے شدت پسندوں کی تعداد بارہ سو تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :