چیئرمین بینظیرانکم سپورٹ پروگرام انوربیگ نے استعفیٰ دیدیا ، وزیراعظم نے منظور کرلیا

منگل 25 نومبر 2014 20:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) چیئرمین بینظیرانکم سپورٹ پروگرام انوربیگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا جسے وزیر اعظم نے منظور کرلیا نجی ٹی ٹی وی کے مطابق بیوروکریسی کی بے جا مداخلت کے خلاف اپنا استعفیٰ منگل کی صبح وزیراعظم کو پیش کردیا جسے وزیر اعظم نے منظور کرلیا ذرائع کے مطابق انھوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بیوروکریسی کی بے جا مداخلت پروزیراعظم کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا،ذرائع نے بتایا کہ بینظیر پروگرام کے سیکرٹری کے ساتھ انکے اختلافات تھے،انھوں نے چند دن پہلے وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے بھی اس سلسلے میں ملاقات کی تھی،منگل کی صبح انھوں نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے اپنا استعفیٰ ان کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :