تیس نومبر کو قانون ہاتھ میں لینے والوں پر رنگ دار پانی پھینکا جائیگا ،داغ ایک ہفتے تک رہے گا ، نجی ٹی وی

منگل 25 نومبر 2014 20:42

تیس نومبر کو قانون ہاتھ میں لینے والوں پر رنگ دار پانی پھینکا جائیگا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ تیس نومبر کو قانون ہاتھ میں لینے والے پی ٹی آئی کارکنوں پر خصوصی رنگ دار پانی پھینکا جائیگا جس کا داغ ایک ہفتے تک رہے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے تیس نومبر کے جلسے کے حوالے سے وزارت داخلہ نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والوں پر خصوصی پانی پھینکا جائے گا۔ مشتعل کارکنوں پر واٹر کینن سے رنگ دار پانی پھینکا جائے گا۔ رنگ دار پانی کا داغ ایک ہفتے تک رہے گا۔ وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق موقع سے بھاگنے والے مشتعل کارکنوں کو پانی کے داغوں سے پکڑا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :