زیادتی کے بعد ذبح کی جانے والی ڈھائی سالہ بچی کے والدین کو 5 لاکھ روپے کے دو امدادی چیک دیدیئے

منگل 25 نومبر 2014 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء)خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ ایک سادہ تقریب کے دوران چند مہینے قبل پبی میں زیادتی کے بعد ذبح کی جانے والی ڈھائی سالہ ننھی بچی سویرا کے والد ناصر خان کو 5 لاکھ روپے کے دو امدادی چیک حوالے کئے جن میں 3 لاکھ روپے وزیر اعلیٰ اور 2 لاکھ روپے علاقے سے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے منصوبہ و ترقیات میاں خلیق الرحمن خٹک کی جانب سے تھے واضح رہے کہ اپریل میں ہونے والے اس دلخراش واقعے کا علم ہونے پر وزیر اعلیٰ متاثرہ خاندان کے گھر بھی گئے تھے اور اُس کے غمزدہ محنت کش باپ ناصر خان اور دیگر اہل خاندان کو دلاسہ دینے کے علاوہ مالی مدد کی یقین دہانی کی تھی اس موقع پر میاں خلیق الرحمن ایم پی اے کے علاوہ علاقے کے بعض عمائدین بھی موجود تھے ۔