عوامی نیشنل پارٹی ایک قومی جماعت پارٹی ہے قائد اور رہبر فخر افغان باچا خان کے عدم تشدد کے فلسفے پر کاربند ہے،اصغر خان اچکزئی

منگل 25 نومبر 2014 20:37

ژوب ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی ایک قومی جماعت پارٹی ہے قائد اور رہبر فخر افغان باچا خان کے عدم تشدد کے فلسفے پر کاربند ہے پارٹی کی پشتون قوم کیلئے قربانیاں کسی سے دھکی چھپی نہیں نیشنلزم کا نعرہ لگانے والے ذاتی مفادات اور وزارتوں کیلئے سرگرداں رہے صوبے میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سردار اصغر خان اچکزئی نے ژوب میں پریس کانفرنس اور کراچی میں ڈاکٹر ضیاء الدین کی شہادت کیخلاف منعقدہ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ژو ب کے صدر محمد انور مندوخیل صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑ جمال الدین رشتیاشیرانی کے صدر امان اللہ حریفال اوردیگر بھی موجود تھے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سردار اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ اے این پی ایک قومی اور ملک گیر پارٹی ہے انہوں نے کہا کہ ہر دور میں پارٹی قائدین سے لیکر کارکنوں نے لازوال قربانیاں دی ہے بلوچستان کی موجودہ صوبائی حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دی سابقہ حکومت کو آٹھ جماعتی حکومت کا طعنہ دینے والے آج چار جماعتی حکومت میں بھی صوبے سے دہشت گردی ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کا خاتمہ نہ کر سکے آج بھی صوبے کے مختلف علاقوں سے مسخ شدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے اغوا برائے تاوان کی وارداتیں آج بھی حسب معمول جاری ہے انہوں نے کہا کہ پشتون قوم کیلئے قربانیاں دراصل اے این پی نے دی ہے جبکہ آج بلوچستان صوبے میں حکومت کے مزے لینے والوں نے پشتون قوم کیلئے معمولی قربانی بھی نہیں دی پشتونوں کو شناخت دینے کیلئے اے این پی نے ہی صوبے کو خیبر پختونوا کا نام دیا انہوں نے کہا کہ نیشنلزم کا نعرہ لگانے والے کسی بھی پارٹی خواہ بلوچ ہو یا پشتون عملی طور پرقوم کیلئے کچھ نہیں کیا مگرصرف اور صرف اے این پی نے پشتوں قوم کیلئے جدوجہد عملی طور پر بھی ثابت کیاہے انہوں نے کہا کہ اس صوبے میں پشتونوں کو برابر تسلیم نہیں کیا جا رہا ہے پشتون قوم کی حقوق کی بات کرنے والے قوم کو بھول گئے کیونکہ اس وقت پارلیمنٹ اور اسمبلیوں ذاتی مفادات وزارتوں اور عہدوں کیلئے سب لڑ رہے ہیں اس صورتحال کو اے این پی تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا کہ اے این پی پشتون قوم کے حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کریگی فخر افغان باچا خان کے عدم تشدد کے فلسفے پر کاربند رہے اے این پی نے بہت قربانیاں دی ہم لاشیں اٹھااٹھا کر تھک چکے ہیں ہماری خاموشی کو کمزروی نہ سمجھی جائے اب کراچی میں ڈاکٹر ضیا الدین کی شہادت پر خاموش نہیں رہینگے ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے کیونکہ ہم قربانیوں اور شہادتوں سے نہیں ڈرتے انہوں نے کہا کہ دوسرے کے گھر میں مداخلت کرنے کے بعد ہم کس طرح محفوط رہ سکتے اور یہ ممکن ہی نہیں کہ دورسروں کے گھر میں مداخلت کرنے کے بعد ہمارا گھر محفوظ رہے دوسرے کے گھر بارود بھیجنے کے بعد ہمیں بھی وہاں سے وہ پھولوں کے گلدستے نہیں بھیجیں گے افغانستان کو پانچواں صوبہ تصور کرنے اور مداخلت کرنے والوں کی وجہ سے آج ہماری ملک میں آگ لگی ہوئی ہے ملک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ہے انہوں نے ژوب میں بدامنی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ڈاکو اتحاد کی وجہ سے آج کسی کی جان و مال محفوظ نہیں رہی پولیس چوروں ڈاکووں کے خلاف کاروائی کے بجائے ہمارے پر امن کارکنوں پر تشدد کی جو ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہے جلسے میں گوادر کاشغر شاہراہ کی براستہ ژوب بحالی کیڈت کالج شین غر کا قیام ژوب ڈیرہ ٹرانسمیشن لائن پانی کی قلت کا خاتمہ میر علی خیل شاہراہ پر تعمیراتی کام تیز کرنے اور ڈی پر او ژوب زاہد افضل کے فوری تبادلے کی قراردادیں منظور کی گئیں

متعلقہ عنوان :