آرسی ڈی شاہراہ ٹول پلازہ کے قریب ویگن نے خراب ٹرک کو ٹکر مار دی ، خاتون جاں بحق، 7افراد زخمی

منگل 25 نومبر 2014 20:35

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) آرسی ڈی شاہراہ ٹول پلازہ کے قریب ویگن نے خراب ٹرک کو ٹکر مار دی جس سے ایک خاتون جاں بحق 7افراد زخمی تفصیلات کے مطابق منگل کی رات کو کوئٹہ سے جیکب آباد جانیوالی ویگن نے آرسی ڈی شاہراہ ٹول پلازہ کے قریب سڑک کے کنارے کھڑے خراب ٹرک کو ٹکر ماردی جس سے ایک خاتون جاں بحق 7افراد زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی مستونگ انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونیوالی خاتون اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :