خیبر پختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں نے ترقیاتی فنڈز میں مبینہ بندر بانٹ کے خلاف ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا

منگل 25 نومبر 2014 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) خیبر پختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں نے سالانہ ترقیاتی فنڈز میں مبینہ بندر بانٹ کے خلاف ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اپوزیشن اراکین نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویزخٹک نے اپنے داماد کو پچیس کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ترقیا تی فنڈز میں حکومت کی طرف سے مبینہ بندر بانٹ کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔اپو زیشن نے الزام لگا یا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختون خوا نے اپنے قریبی رشتہ داروں اور غیر منتخب لوگوں میں فنڈز تقسیم کئے ۔پشاور ہائی کورٹ میں اس حوالے سے رٹ دائر کی جائیگی ،رٹ پر 6 مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کے دستخط کئے ہیں،اسمبلی نے ما حولیاتی تحفظ کے حوالے سے بل منظوربھی کر لیا ۔بعد ازاں سپیکر اسد قیصر نے اجلاس جمعہ کے دن تک ملتوی کردیا۔

متعلقہ عنوان :