پی سی بی کی انٹر نیشنل کرکٹ ٹیموں کولانے کیلئے کاوشیں رنگ لانے لگیں، کینیا کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریگی

منگل 25 نومبر 2014 20:31

پی سی بی کی انٹر نیشنل کرکٹ ٹیموں کولانے کیلئے کاوشیں رنگ لانے لگیں، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) کینیاکی کرکٹ ٹیم پاکستان اے ٹیم کے خلاف5ون ڈے میچوں کی سیریزکھیلنے کے لئے11دسمبرکوپاکستان پہنچے گی۔پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان کی پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ ٹیموں کو لانے کیلئے کاوشیں رنگ لانا شروع ہو گئیں۔کینیا کی قومی کرکٹ ٹیم آئندہ پاکستان کے دورے پر پہنچے گی جو پاکستان اے کیخلاف پانچ ون ڈے میچز کھیلے گی ،پانچوں ون ڈے میچز قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلے جائیں گے اوریہ میچز45،45اووروں پرمشتمل ہونگے۔

دونوں ٹیموں کے مابین پہلاون ڈے میچ13دسمبربروزہفتہ،دوسرامیچ 15دسمبربروزسوموار،تیسرامیچ 16دسمبربروزمنگل،چوتھامیچ 18دسمبربروزجمعرات اورپانچواں میچ 20دسمبربروزہفتہ کوکھیلاجائے گا۔کینیاکی ٹیم21دسمبرکوواپس اپنے ملک چلی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کینیا کی ٹیم کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں ۔

سابق کرکٹرزاورشائقین کرکٹ نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لئے پی سی بی کی کوششوں کوسراہاہے اورامیدظاہرکی ہے کہ شہریارخان کی کوششوں سے جلدپاکستان کے شائقین بھی اپنے ملک میں انٹرنیشنل ٹیموں کوایکشن میں دیکھیں گے 2015ء پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے اہم سال ہوگا۔یاد رہے کہ مارچ 2009ء میں پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ نہیں ہو سکی ۔ پی سی بی کی کاوشوں سے اس سے قبل افغانستان کی ٹیم پاکستان آچکی ہے اور کینیا دورا کرنے والی دوسری کرکٹ ٹیم ہو گی۔

متعلقہ عنوان :