دفتر خارجہ نے اسٹاف ممبر طفیل عباسی کے الزامات مسترد کردیئے،

سفارت خانے سے نکالے جانے کا دعویٰ غلط ہے، ترجمان دفتر خارجہ

منگل 25 نومبر 2014 20:27

برسلز(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) دفترخارجہ نے برسلز میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات ایک اسٹاف ممبر طفیل عباسی کے الزامات رد کر دیئے۔

(جاری ہے)

دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے طفیل عباسی کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ سفارت خانے سے نکالے جانے کا دعویٰ غلط ہے، چار سالہ تعیناتی پوری ہونے پر مارچ میں طفیل عباسی کو واپسی کا نوٹس دیدیا گیا تھا، واپسی کا نوٹس ملنے کے تین ماہ میں اسٹاف کا وطن آنا لازمی ہوتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ طفیل عباسی واپس نہیں آئے۔ طفیل عباسی کے بیٹے کے معاملے پر ترجمان نے بتایا دہشت گردوں والی ویب سائٹ پر طفیل عباسی کے بیٹے کی تصویر ڈالنے پر پاکستانی سفیر نے بیلجیم حکومت سے احتجاج کیا تھا، ترجمان نے واضح کیا سفارت خانے کی جانب سے طفیل عباسی کی مدد نہ کرنے کا الزام بھی غلط ہے۔

متعلقہ عنوان :