یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان،

پٹرول مزید 9روپے، ڈیزل 6روپے فی لٹر تک سستا ہو سکتا ہے ،ذرائع

منگل 25 نومبر 2014 20:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء)یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے ۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع نے بتایا کہ اب تک کے تخمینے کے مطابق پٹرول مزید 9روپے  ڈیزل 6روپے فی لٹر تک سستا ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہوئی ہے ۔ اب تک کے تخمینے کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرول کی قیمت مزید 9روپے فی لٹر تک کم ہو سکتی ہے ، جبکہ ڈیزل 6روپے فی لٹر تک سستا ہو سکتا ہے۔ یکم نومبر کو بھی حکومت نے پٹرول 9روپے43پیسے جبکہ ڈیزل 6روپے 18پیسے فی لٹر سستا کیا تھا