وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروا یئاں،پا نچ بھکا ریو ں سمیت 14ملزمان گرفتار، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ2 پسٹل، ایک رائفل 8MM معہ ایمو نیشن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا

منگل 25 نومبر 2014 20:22

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران پا نچ بھکا ریو ں سمیت 14ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ2 پسٹل، ایک رائفل 8MM معہ ایمو نیشن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طاہر عالم خان کی خصوصی ہدایات پر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھکاریوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران پا نچ بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 9/10 بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں ۔جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھا نہ تر نو ل پولیس نے دوران گشت ملزم عمیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ 6روند بر آمد کرلیے ۔

(جاری ہے)

تھا نہ ما ر گلہ پولیس نے دو ملزمان وحیدخا ن اور محمد نصیر کو گرفتار کر لیا ۔ تھا نہ رمنا پولیس نے چوری میں ملو ث ملزم ثاقب کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔ تھا نہ انڈسٹر یل ایریا پولیس نے دوران گشت چوری میں تین ملزمان رفیع اللہ ، فقیر حسین اور عیسٰی خا ن کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔ تھا نہ نیلو ر پولیس نے گرفتار ملزم طا ہر ڈوڈ کے انکشاف و نشا ند ہی پر رائفل 8MMمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

جبکہ دوران گشت ملزم قیصر سے پسٹل 30بور معہ 5روند بر آمد کرلیے۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔آئی جی پی اسلام آباد طاہر عالم خان اور ایس ایس پی اسلام آباد نے پویس ٹیم کی اس اعلٰی کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :