Live Updates

ماضی میں بھیس بدل بدل کر پختونوں کا استحصال کیاگیا،کبھی شریعت کے نام پر اور کبھی مذہب کے نام پر، نیاپاکستان کے نام پر نوجوانوں کو ناچ گانے کارسیابنایاجارہاہے،عمران خان نیاخیبرپختونخواہ توبنانہ سکے ،اب نیاپاکستان بنانے چلے ہیں ،جہاں خواتین وحضرات کو ملکرچوراہوں پر ناچ گانے کی محفلیں سجانے کی تربیت دی جارہی ہے،جو پختون روایات اوراسلام کے منافی ہے،

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرزاہدخان کا تقریب سے خطا ب

منگل 25 نومبر 2014 20:22

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرزاہدخان نے کہاہے کہ ماضی میں بھیس بدل بدل کر پختونوں کا استحصال کیاگیا،کبھی شریعت کے نام پر اور کبھی مذہب کے نام پر،اب نیاپاکستان کے نام پر نوجوانوں کو ناچ گانے کارسیابنایاجارہاہے،عمران خان نیاخیبرپختونخواہ توبنانہ سکے ،اب چلے نیاپاکستان بنانے ،جہاں خواتین وحضرات کو ملکرچوراہوں پر ناچ گانے کی محفلیں سجانے کی تربیت دی جارہی ہے،جو پختون روایات اوراسلام کے منافی ہے ،وہ گزشتہ روز کوہیرے ملاکنڈ درہ میں منعقدہ ایک شمولیتی تقریب سے خطا ب کررہے تھے،قبل ازیں تقریب سے انجینئرمختیارخان ،سابق ناظم احسان الحق تاجک ،شفیع اللہ یوسفزئی ،عبداللہ خان کاکا،محمداقبال اوردیگرنے بھی خطاب کیا،اس موقع پر کوہیرے ملاکنڈدرہ کے مختلف سیاسی جماعتوں سے نامی گرامی حضرات حاجی جعفرخان ،حاجی طہماس خان ،دوست محمدخان ،محمدشیرخان ،عقیل خان ،حکم جان ،فضل سبحان،محمداسلام ،مجیب الرحمن ،فضل ولی ،راحت ،عبدلطیف،رحیم گل معصوم ،عبداللہ خان ،ریحان اللہ ،فرمان اللہ،شیرحسن خان ،بشیرخان ،خالد خان ارشدزمان اوردیگردرجنوں افرادنے اپنے اپنے سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹرزاہدخان نے کہاکہ قائد اسفندیارخان کے مہربانی سے انھوں نے دیرپائین میں باچاخان اوپی ڈی ،ساڑھے تین ارب کی لاگت سے گیس کی فراہمی اوردیگرمیگاپراجیکٹس کا قیام عمل میں لاکرایک نیاضلع دیربنادیاہے،انھوں نے کہاکہ وہ دیرپائین کے عوام سے احسان کے بدلے احسان مانگتاہے،لیکن اس کے لئے پختونوں کو جاگناہوگا،ورنہ رسوائی کے سواء کچھ ہاتھ نہیںآ ئے گا،انھوں نے جماعت اسلامی پربھی تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ اسلام کے نام پر ووٹ لینے والے اب وزارتوں کے پیچھے بھاگتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :