30 نومبر کو تحریک انصاف کے کارکن تمام رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد پہنچیں گے‘حکومت کے لگائے گئے ڈبوں کو تنکوں کی طرح ساتھ بہا لے جائیں گے‘حکومت جنگ چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں ،کسی صورت اپنے جمہوری و آئینی حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘تیس نومبر کو نواز شریف کی جعلی حکومت کا بوریا بستر گول کر کے ہی رہیں گے،
تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعظم سواتی کا پشاور اور پی کے ون و این اے ون کے کنونشنز سے خطاب
منگل 25 نومبر 2014 20:22
پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ تیس نومبر کو تحریک انصاف کے غیور کارکنان تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے ۔حکومت کی جانب سے لگائے گئے ڈبوں کو تنکوں کی طرح بہا کر لے جائیں گے ،حکومت جنگ چاہتی ہے تو جنگ کرینگے لیکن کسی صورت اپنے جمہوری و آئینی حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے نشتر ہال پشاور میں ڈسٹرکٹ پشاور کے ضلعی کنونشن اور دلہ ذاک روڈ پر حلقہ پی کے 1و این اے ون کے ورکرز کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نشتر ہال کنونشن میں تحریک انصاف کے صوبائی صدراعظم سواتی، جنرل سیکرٹری خالد مسعود ،ضلعی صدر ایم پی اے یاسین خلیل،جنرل سیکرٹری یونس ظہیر مہمند،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ عارف یوسف،مشیر وزیر اعلیٰ فضل الہیٰ،انجینئر حامد الحق،ایم پی اے زرین ریاض،مکرم آفریدی جبکہ دلہ ذاک روڈ کنونشن میں صوبائی صدراعظم سواتی اور جنرل سیکرٹری خالد مسعود کے علاوہ صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی،مشیر وزیر اعلیٰ اشتیاق ارمڑ،ایم پی ایز فضل الہی،زرین ریاض ،جہانزیب خان سمیت متعدد رہنماؤں نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.