قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، اقلیتی اراکین کوٹ رادھا کشن واقعہ زیر بحث لائینگے،ملک کی مجموعی امن وامان و سیاسی صورتحال بھی زیر بحث آئیگی، ریڈزون کی سیکورٹی بڑھادی گئی

منگل 25 نومبر 2014 20:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، اقلیتی اراکین کوٹ رادھا کشن واقعہ زیر بحث لائینگے،ملک کی مجموعی امن وامان و سیاسی صورتحال بھی زیر بحث آئیگی، ریڈزون کی سیکورٹی بڑھادی گئی ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا16واں اجلاس آج (بدھ) شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی امن وامان و سیاسی صورتحال زیر بحث آئیگی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تحریک انصاف کا 30نومبر کو اسلام آباد میں ہونیوالا احتجاج بھی زیر بحث آئیگا جبکہ اقلیتی اراکین کچھ روز قبل ہونیوالے کوٹ رادھا کشن واقعہ کو ایوان میں زیر بحث لائینگے اور حکومت سے وضاحت طلب کرلینگے ۔ دوسری جانب حکومت نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے پیش نظر ریڈ زون میں سیکورٹی انتظامات کوسخت کردیاہے جبکہ گاڑیوں کے داخلے کیلئے بھی مارگلہ روڈ اور ریڈیو پاکستان کے راستوں کو کھلا رکھاگیاہے اور اس موقع پر ہر آنے جانیوالی گاڑی کی جامع تلاشی کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے پاس کے بغیر کسی گاڑی کو پارلیمنٹ کی پارکنگ میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :