Live Updates

کپتان اور حکمران خون خرابے سے بچیں، مذاکرات سے سیاسی بحران کا حل نکالیں، جماعت اہل سنت ،

30 نومبر حکومت و تحریک انصاف کی سیاسی بصیرت کا امتحان ہے، علامہ ریاض شاہ کی وفود سے گفتگو

منگل 25 نومبر 2014 20:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ کپتان اور حکمران خون خرابے سے بچیں، مذاکرات سے سیاسی بحران کا حل نکالیں،30 نومبر کو حکومت اور تحریک انصاف کی بصیرت کا امتحان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچنے پر جماعت اہلسنّت کے رہنماؤں صاحبزادہ محمدعثمان غنی ، علامہ مفتی لیاقت علی ، علامہ بشیرالقادری علامہ رضوان انجم،علامہ سید رضاالمصطفی بخاری علامہ فد ا حسین سمیت دیگر علماء کرام ، عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہاکہ فریقین جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں۔ سیاست میں بے جا الزامات کا وطیرہ عام ہو گیا ہے اور بازاری زبان کا استعمال معمول بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

منافرت اتنی نہ بڑھائی جائے کہ سمیٹی نہ جا سکے۔ قومی سلامتی قومی اتحاد کے بغیر ممکن نہیں۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ علماء و مشائخ اور مذہبی راہنماؤں نے قیام امن کے لیے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا نہ کیا تو تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی۔

جماعت اہل سنت پاکستان نے ملک بھر سمیت بیرون ممالک میں میں بھی آؤ قرآن سیکھیں مہم کاآغاز کردیا ہے دورہ برطانیہ کے دروان وہاں 20شہروں میں باقاعدہ قرآن سیکھیں کلاسز شروع کی گئی ہے اسی طرح دیگرممالک امریکہ اٹلی ، ہالینڈ ، جرمنی میں بھی قرآن کلاسز شروع کی جاچکی ہیں انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 227 کے مطابق حکومت قرآن و سنّت کے خلاف قانون سازی نہیں کر سکتی۔ اسلام ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات