بٹگرام، دہرے قتل کے ملزمان کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی گرفتار نہ ہوسکے

منگل 25 نومبر 2014 20:08

بٹگرام(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) آلائی دہرے قتل کے ملزمان کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی گرفتار نہ ہوسکے ،10رمضان کو ملزم نے رات کے وقت میرے گھر پرحملہ کر کے میری بیوی اور والد کو قتل کر دیا تھا ،ملزمان دھندلاتے پھر رہے ہیں پولیس کسی قسم کی کاروائی نہیں آئی جی ،ڈی آئی اور چیف جسٹس مجھے انصاف فراہم کریں ان خیالات کا اظہار تحصیل آلائی کے علاقے راشنگ کے رہائشی انوار اللہ نے میڈیا کو اپنی فریاد سناتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ دس رمضان المبارک کو ملزمان سید جلیل ،محمد قاف ،محمد اقبال پسران نور محمد نے میرے گھر پر حملہ کر کے درواز ہ توڑ دیا اور آتشی اسلحے سے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی جس پر میری بیوی نے مجھے بچانے کی کوشش کی تو ملزمان نے اس پر فائرنگ جس سے میری بیوی موقع پر جابحق ہوگئی ملزمان نے مجھے اور میرے والد محمد اسحاق کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تشدد کے نتیجے میں میرے والد شدید زخمی ہوئے جن کو ہم طبی امداد کیلئے ایوب میڈیکل کمپلکس ایبٹ آبادلے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور جابحق ہوگئے انھوں نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف میں نے تھانہ بنہ آلائی میں رپورٹ درج کرائی ہے لیکن اب تک پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی ہمارے ساتھ اتنا بڑا ظلم ہوا میرے والد اور بیوی کو انتہائی بے دردی سے مار اگیا ہے لیکن پولیس ٹس سے مس نہیں ہو رہی ملزمان دھندلاتے گھوم پھر رہے ہیں لیکن کوئی بھی ان پر ہاتھ ڈالنے کی جرات نہیں کر سکتا انھوں نے آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ ناصر درانی ،ڈی آئی جی ہزارہ ،چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعلی کے پی کے اور ڈی سی بٹگرام سے اپیل کی ہے کہ وہ از خود نوٹس لیتے ہوئے مجھے انصاف فراہم کریں اور میرے بیوی اور والد کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے انھیں کیفر کردار تک پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :