چمن‘مسلح ڈاکوؤں اور لیویز اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ،تحصیلدار زخمی

منگل 25 نومبر 2014 20:03

چمن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) چمن میں کلی حسن ٹھیکیدارکے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں اور لیویز اہلکاروں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ،تحصیلدار زخمی ھوگئے، چمن میں لیویز حکام کے مطابق چمن شہر کے قریب کلی حسن ٹھیکیدارکے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں مقامی افراد کو گن پوائنٹ پر لوٹ رھے تھے کہ لیویز اہلکاروں کو اطلاع ملی اور جب لیویز اہلکار اپنے ایک آفیسر تحصیلدار یونس خان اچکزئی کے ہمراہ موقع پر پنچے تو علاقیمیں موجود مسلح ڈاکووں نے لیویز اہلکاروں کو دیکھتے ہی ان پر شدید فائرنگ کی اور لیویز آفیسر تحصیلدار یونس خان اچکزئی کی گاڑی میں متعدد گولیاں لگی اور ان کو شدید نقصان پنچا تاہم گولی کسی اہلکار کو نہیں لگی اورگاڑی کے شیشے گولی لگنے سے ٹوٹ کر تحصیلدار کو لگنے سے وہ معمولی زخمی ھوگئے جن کو اسپتال پنچایا گیا اور ان کو ابتدائی طبی امداد دی گئی ھے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ھے۔

(جاری ہے)

لیویز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے مسلح ڈاکووں موٹرسائیکل پر فرار ھونے میں کامیاب ھوگئے اور لیویز اہلکاروں نے علاقے میں ڈاکووں کی گرفتاری کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :