جیکب آباد ،پی ٹی اے کے الیکشن استاد اتحاد پینل کے مختلف اسکولوں کے دورے، اساتذہ کی جانب سے حمایت کا اعلان

منگل 25 نومبر 2014 20:02

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) پی ٹی اے کے الیکشن استاد اتحاد پینل کے مختلف اسکولوں کے دورے اساتذہ کی جانب سے حمایت کا اعلان تفصیلات کے مطابق پر ائمری اسکول ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع جیکب آباد کے الیکشن کے سلسلے میں استاد اتحاد پینل کی جانب سے ورک کا سلسلہ جاری ہے استاد اتحاد پینل کے رہنماؤں نے جیکب آباد کے مختلف اسکولوں کے دورے کر کے اساتذہ سے ملاقات کیں جہاں اساتذہ نے استاداتحاد پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر استاد اتحاد پینل کے مرکزی رہنما جاوید احمد دھرپالی ،عبدالحفیظ بروہی،حاجی بشیر مغیر ی ،عبداللہ انصاری ،عبدالرحمن مہر ،اے ڈی پیچوہو ،رحیم بخش سولنگی ودیگر نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی اے کی الیکشن میں مخالفین کو شکست دے کر مفاد پرستی کی سیاست کا خاتمہ کریں گے اساتذہ کے حقوق کی حفاظت نہ کرنے والے اب کس منہ سے اساتذہ سے ووٹ لینے جائیں گے انشاء اللہ اس بار مصنوعی سانسوں پر چلنے والے مخالفین کے اتحاد کو شکست دے کر ہمیشہ کے لیے دفن کردیں گے انہوں نے کہاکہ دو ناکام حریفوں کی پارٹرنرشپ کو توڑدیں گے اور اساتذہ کے حقیقی نمائندہ استاد اتحاد پینل کی کامیابی یقینی ہے جاوید احمد دھرپالی نے مزید کہا کہ جلد جیکب آباد ،ٹھل اور گڑھی خیرو تحصیل میں پینل کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :