پاکپتن،ڈی ایس پی سمیت ایس ایچ اوز اور 50مسلح ملزموں کا زمینداروں کے گھر اور ڈیرے پر کرین اور بلڈوزرو ں سمیت سرکاری گاڑیوں پر دھاوا

منگل 25 نومبر 2014 20:02

پاکپتن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) پولیس ڈی ایس پی سیمت تین تھانوں کے ایس ایچ اوز اور 50مسلح ملزموں نے زمینداروں کے گھر اور ڈیرے پر کرین اور بلڈوزرو ں سمیت سرکاری گاڑیوں پر دھاوا بول دیا گھراور ڈیرہ مسمارکر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق ڈی ایس پی پو لیس اکرام خان بلوچ ایس ایچ اوپو لیس تھانہ صدررانا مشتاق احمد ، ایس ایچ اوتھانہ فرید نگررانا ندیم اقبال ،ایس ایچ اوتھانہ سٹی شیخ آفتاب احمد مسلح اسلحہ اپنے 50مسلح ساتھیوں کے ہمراہ سرکاری گاڑیوں میں چک رحمانی ملکانہ کے مختیار احمد اوراس کے کزنوں کے گھر اور ڈیرے میں داخل ہوئے اور چادر اور چاردیواری کو پامال کرتے ہوئے کرین اور بلڈوزرو ں گھر اور ڈیرے مسمار کر دیا اور بچوں اور خواتین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں پولیس ڈی ایس پی اکرام خان بلوچ ایس ایچ اورانا مشتاق ،ایس ایچ اورانا ندیم اقبال ایس ایچ او شیخ آفتاب احمد مسلح اسلحہ اپنے 50مسلح ساتھیوں مختیار احمدکے ماموں محمد ابراہیم اور محمد افراہیم کو قتل کرنا چاہتے تھے۔

ملزموں نے مختیار احمد کے ماموں فرید،محمد یسین اقبال بیگم زوجہ محمد افراہیم اور نسیم بی بی زوجہ اعظم علی کو اغوا کرکے لے گئے پولیس تھا نہ صدر پاکپتن نے عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔