مسجد اور مدرسے سے سیاست کو الگ کردیاگیا ہے ، عبدالطیف

منگل 25 نومبر 2014 19:59

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) جمعیت علماء اسلام جہانگیرہ کے امیر قاری نثار علی اور جنرل سیکرٹری عبدالطیف نے کہا ہے کہ ہمارے اکابرین نے مساجد، مدارس و خانقا کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی بھرپور کردار ادا کیا ہے لیکن آج بدقسمتی سے سیاست صرف جھوٹ اور فریب کا نام رہ گیا ہے مسجد اور مدرسے سے سیاست کو الگ کردیاگیا ہے علماء کو سیاسی معاملات میں طعنے دئیے جاتے ہے اس میں دجال میڈیا کا بھرپور کردار ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جے یو آئی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مولانا فضل الرحمن کے دورے جہانگیرہ کا بھی فیصلہ کیاگیا اجلاس سے نائب امیر مولانا عمر بخت شید ،مولانا عمر ، نورالبصر، فیصل ہادی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی علماء ہند کی نمائندہ جماعت ہے اور اسلامی طرز سیاست پر یقین رکھتی ہے اور پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مغربی اور یہودی یلغار کا مقابلہ کرتے ہوئے اسلام اور پاکستان کی نظریاتی سرحدات کی حفاظت کی جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے اجلاس میں مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمن پر حملے کی تحقیقات کرائی جائے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے فضل الرحمن کے دورے کیلئے آئندہ اجلاس بروز جمعہ پانچ دسمبر مسجد عائشہ میں مولانا عمر کی سرپرستی میں ہوگا۔