سیاست میں فیصلہ عوام کرتے ہیں ،اس فیصلے کو صبر و تحمل سے تسلیم کرنا پڑتا ہے ‘ رانا بابر حسین

منگل 25 نومبر 2014 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ سیاست میں فیصلہ عوام کرتے ہیں اور اس فیصلے کو صبر و تحمل سے تسلیم کرنا پڑتا ہے جبکہ عمران خان کے بقول وہ فاسٹ باؤلر ہیں اور بے صبرے ہیں‘ اس بے صبری سے نہ صرف وہ اپنا نقصان کر رہے ہیں بلکہ قوم کی تباہی کا سامان بھی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس دھاندلی کے ثبوت آ گئے ہیں تو وہ بے مقصد دھرنوں اور جلسے جلوسوں کو چھوڑ کرمتعلقہ فورم کا دروازہ کھٹکھٹائیں تاکہ اصل حقیقت قوم پر واضح ہو جائے‘ عمران خان کے بیان سے صاف پتا چلتا ہے کہ وہ دھاندلی کے ایشو کو سنجیدگی سے لینے کی بجائے سیاست کیلئے استعمال کر رہے ہیں‘ عمران خان کے مزاج میں تحمل اور برداشت کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس بات کا اعتراف اپنی کتاب میں کیا ہے کہ وہ فیصلے عقل و دانش یا منطق سے نہیں، جذباتیت کی بنیاد پر کرتے ہیں۔عمران خان نے ہمیشہ جھوٹ بولا ہے وہ کبھی سچ نہیں بولتے ۔انہیں جھوٹ بولنے کی عادت ہے اس لئے عوام ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہیں۔