اوکاڑہ ، ایکسائیز انسپکٹر 8ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

منگل 25 نومبر 2014 19:56

اوکاڑہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) اوکاڑہ میں ایکسائیز انسپکٹر 8ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے ایکسائیز دفتر میں تعینات انسپکٹر ایکسائیز شریف نے ایک شخص بشیرسے لائیسنس بنوانے کے لئے رشوت طلب کی بشیر نے محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

منصوبہ بندی کر کے اینٹی کرپشن انسپکٹر غفار خان نے ایکسائیز انسپکٹر شریف کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ بشیر سے8ہزار روپے رشوت لے رہا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔