حکومت پنجاب کا سیلاب زدگان کے لیے بھجوائی جانے والی 3600رضائیوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع

منگل 25 نومبر 2014 19:56

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) حکومت پنجاب کی جانب سے حافظ آباد کے سیلاب زدگان کے لیے بھجوائی جانے والی 3600رضائیوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور تحصیل حافظ آباد اور تحصیل پنڈی بھٹیاں میں سیکرٹری یونین کونسل ،سوشل ویلفےئر کے نمائندوں اور مقامی معززین پر مشتمل کمیٹیاں مختلف دیہاتوں میں رضائیوں کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کر رہی ہیں ۔

گزشتہ روز وزیر مملکت میڈم سائرہ افضل تارڑ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سیلاب زدگان کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے بھجوائے جانے والے اس تحفہ کو عوام دوست اقدام قرار دیتے ہوئے خادم پنجاب محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔اے سی عمر فاروق وڑائچ نے بتایا کہ تحصیل حافظ آباد میں 1600رضائیاں پانچ کمیٹیوں کی زیر نگرانی تقسیم ہو رہی ہیں اور رضائیوں کی تقسیم کے سلسلہ میں انتہائی غریب افراد کو ترجیح دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تحصیل پنڈی بھٹیاں میں 2000رضائیاں ایم این اے میاں شاہد حسین بھٹی ،ایم پی اے اسد اللہ ارائیں اور مقامی معززین کی نگرانی میں تقسیم ہونگی۔حکومت پنجاب سیلاب زدگان کے لیے خادم پنجاب امدادی پیکج کے دو مرحلوں میں61کروڑ سے زائد کی مالی امداد بھی فراہم کر چکی ہے اور3600رضائیوں کی فراہمی بھی سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے حوالہ سے حکومت پنجاب کا عملی اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :