کوئٹہ‘ صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے اضافی کرایہ لینے والے گاڑی مالکان کیخلاف کارروائی‘ 14کے چالان ، 3گاڑیوں سے مسافروں کواضافی کرائے کی واپسی‘ ایک گاڑی بند ‘ 2کو وارننگ جاری

منگل 25 نومبر 2014 19:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ،ایکسائز اینڈ ریونیوجعفرخان مندوخیل کی ہدایت پر سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان عبدالخالق مندوخیل کی سربراہی میں اضافی کرایہ لینے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ اما ن اللہ پائیزئی ،ڈی ایس پی ٹریفک عبدالرزاق شاہوانی ،موٹروہیکل ایگرمیز غوث بخش کرد ،ڈی ایس پی سریاب شفقت جنجوعہ اور دیگر عملہ موجود تھے۔

اضافی کرایوں کی چانچ پٹرتال کے دوران اضافی کرایہ لینے،کاغذات اورپرمٹ نہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14گاڑیوں کو چالان،3گاڑیوں کے ڈرئیوار سے مسافروں کے اضافی کرایہ واپس کروائیں ، ایک گاڑی کو تھانے میں بند اور 2گاڑیوں کو وارننگ جاری کئے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے ۔

اس کے بعد اضافی کرایہ لینے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔اس سلسلے میں تما م ٹرانسپورٹرز عوام کی سہولت کے لئے دس فیصد کم کرایہ لیں۔انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اضافی کرایہ لینے کا جواز نہیں بنتا اس سلسلے میں اضافی کرایہ لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز روزانہ کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تما م گاڑی مالکان اپنے پرمٹ اور کاغذات پاس رکھیں جبکہ مسافروں سے اپنا رویہ بہتر کرتے ہوئے چھتوں پر بیٹھنے اور آوورلوڈنگ سے گریز کریں ۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں ٹرانسپورٹ کی حالت بہتر بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ اضافی کرایہ لینے والوں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔