کوئٹہ ‘بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرین کاشدید احتجاج ‘ ٹائر جلاکر روڈ بلاک کردی‘ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری ختم کیاجائے بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہونگے‘مظاہرین کا مطالبہ

منگل 25 نومبر 2014 19:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) کوئٹہ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرین نے سریاب روڈ کو بند کرکے شدید احتجاج کیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ کے علاقے سریاب مل کے قریب بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرین نے روڈ بلاک کرکے ٹائر جلائے اور مطالبہ کیا کہ کوئٹہ شہر میں جاری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سریاب روڈ پر سردی ہو یا گرمی بجلی کی لوڈشیدنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سریاب روڈ سے منتخب ہونے والے ایم پی اے نے آج تک سریاب مل کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا ۔