بلوچستان بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا ، ملک میں قانون سازی کے باوجود خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی نہ آئی ۔ رواں سال اب تک 5400 سے زائد خواتین پر تشدد کے واقعات رونما ء ہوئے ‘اب تک غیرت کے نام پر قتل ، تیزاب پھینکنے اور گھریلو تشدد سمیت 30 سے زائد واقعات میں خواتین کو نشانہ بنایا گیا

منگل 25 نومبر 2014 19:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا ، ملک میں قانون سازی کے باوجود خواتین پر تشدد کے واقعات میں کوئی خاص کمی نہیں آئی ۔ رواں سال کے دوران ملک میں اب تک 5400 سے زائد خواتین پر تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں ، بلوچستان میں اب تک غیرت کے نام پر قتل ، تیزاب پھینکنے اور گھریلو تشدد سمیت 30 سے زائد واقعات میں خواتین کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع نصیرآباد ، جعفرآباد ، سبی ، جھل مگسی ، قلعہ عبداللہ ، لورالائی اور کوئٹہ میں غیرت کے نام پر قتل اور تیزاب پھینکنے کے واقعات میں رواں سال کے دوران 30 سے زائد خواتین کو نشانہ بنایا گیاہے ۔ منگل کے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا تاہم اس حوالے سے کسی بھی متعلقہ این جی اوز نے کوئی تقریب یا سمینار منعقد نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :